Over 10 years we help companies reach their financial and branding goals. Maxbizz is a values-driven consulting agency dedicated.

Gallery

Contact

+1-800-456-478-23

411 University St, Seattle

maxbizz@mail.com

دو روزہ یاسین قرقلتی مکولی فیسٹول خوش اسلوبی سے اختتام

دو روزہ یاسین قرقلتی مکولی فیسٹول اپنے اختتام کو پہنچا

makoli Yaseen

سب ڈویژنل انتظامیہ یاسین کے زیر نگرانی، یاسین قرقلتی کے یوتھ و دیگر نجی اداروں کے تعاون سے رکھا گیا دو روزہ یاسین قرقلتی مکولی فیسٹول اپنے اختتام کو پہنچا۔
فیسٹول میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔ جس میں مختلف قسم کے صحت مندانہ سرگرمیاں ہوئی۔ اس ایونٹ کا مقصد معاشرے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچانا تھا۔
اس ایونٹ میں مختلف سکالرز نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر یاسین اقبال جان صاحب اور ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جناب غلام۔محمد صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر یاسین اقبال جان صاحب نے کہا کہ ایسے ایونٹ کے انعقاد سے معاشرے میں برائیوں اور جرائم کا خاتمہ ہوتا ہے اسی سلسلے دیگر سکالرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اے سی یاسین اقبال جان صاحب نے ایونٹ کے بہترین انداز میں انعقاد و اختتام پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاباشی دی اور ہر سال اس ایونٹ کو مذید بہتر انداز میں منانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مکولی فیسٹول میں چترال کے مشہور گلوکار انصار الہی نے بھی شرکت کی اور پروگرام کو چار چاند لگایا

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *